ٹی وی اینکر عمران ریاض کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینئر صحافی عمران ریاض کو گرفتار کر لیا گیا۔۔ سینئر صحافی عمران ریاض خان کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کرلیا گیا۔سینئر صحافی عمران ریاض خان کو رینجرز اور پولیس اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لے کر روانہ ہوگئی۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پندرہ ایس ایچ اوز موجود تھے۔عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے سینئر صحافی کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close