بشریٰ بی بی کی گرفتاری۔۔۔ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

لاہور( این این آئی)بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے حوالے سے حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔ وبائی وزراء ملک محمد احمد خان اور عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے جب عمران خان کی کرپشن کی بات ہوتی ہے تو قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی جاتی ہے ، سابقہ حکومت میں کوئی بھی واردات 50کروڑ سے کم کی نہیں کی گئی ، فرح گوگی ، احسن جمیل اوربشری مانیکا ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں کرپشن کا سارا پیسہ ان تک جاتا تھا،

فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کر رہے ہیں ، فرح گوگی اور احسن جمیل گجر ایک گھنٹے میں وعدہ معاف گواہ بن جائیں گے ، آنے والے دنوں میں گھیرا تنگ کر رہے ہیں ،فرح گوگی اوربشری مانیکا کے خلاف بہت کیسز ہیں ،جس دن فرح گوگی آ گئی بشری بی بی بھی گرفتار ہوجائے گی،پنجاب میں جتنے گھپلے کئے ہیں ایک ایک قصہ سامنے آئے گا،ابھی سابقہ خاتون اول گھریلو خاتون ہیں اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہی ہے اگر یہ سیاسی خاتون ہوتیں تو ایٹم بن چلا دیتیں،عمران خان آپ جو کر رہے ہیں پاکستان کا برا کر رہے ہیں،پاکستان کی سیاست کا برا کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 90شاہراہ قائد اعظم پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور ملک محمد احمد خان نے کہا کہ عمران خان تین سال تک تواتر کے ساتھ قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ کے حوالے سے کیا کہتے رہے ، ایک پیج پر ہیں کی باتیں کی جاتی رہیں۔ جب تک ان کی حکومت قائم رکھنے میں کسی نہ کسی طرح مدد کی گئی جس کا اعتراف بھی کیا جا چکا ہے تب تک سب محب وطن تھے اور جب وہ غیر جانبدار ہو گئے تو ان کے خلاف ہر زہ سرائی شروع کر دی گئی ۔ عمران خان نے نیوٹرل ہونے کو گالی کے طور پر پیش کیا ۔یہ واحد آدمی ہے جو کہتا ہے کہ میں امر بالمعروف اور باقی سب عنی عن المنکر کی کیٹگری میں کھڑے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جب عمران خان نے دیکھا کہ میری حکومت ختم ہو رہی ہے تو منصوبے سے فیصلہ کیا گیا کہ ایک ایسا بیانیہ چاہیے جس کو لے میں باہر نکلوں

اور عوام کے پاس جائوں کہ مجھے اس لئے نکالا گیا ہے ،میرے خلاف سازش کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ کل سے سابقہ خاتون اول کی ٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے ۔ہمیں یہ کہا گیا کہ خاتون اول ہیں ان کے بارے میں بات نہ کی جائے، ابھی یہ گھریلو خاتون ہیں تو مخالفین کے لئے غداری کا بیانیہ داغ دیا ہے اگر سیاسی خاتون ہوتیں تو ایٹم بم چلادیتیں۔اس موقع پر سابقہ خاتون اول کی سوشل میڈیا ٹیم کے عہدیدار کے ساتھ ہونے والے مبینہ ٹیلیفون گفتگو بھی میڈیا کو سنائی گئی ۔

انہوںنے کہا کہ عمران خان ایک طرف سازش کے خط کا چرچہ کرتے ہیں ، سوال ہے جب آپ کو پتہ چل گیا تھا تو آپ نے کیوں اس ملک کے سفیر کو طلب نہیں کیا ،جوابی مراسلہ کیوں نہ لکھا،اگر کوئی سازش خفیہ نہیں ہے اسے چھپانے کی شعوری کوشش نہیں کی جاتی تو وہ کیسے سازش ہوتی ہے ۔ڈپلومیٹ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ یہ کیسی سازش تھی جس کا آپ کو مراسلہ لکھا گیا ، سازش میں کبھی مطلع نہیں کیا جاتا ۔

عمران خان آپ نے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آئینی حق حاصل تھاکہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور جب آپ کی حکومت کے خاتمے کی کوشش ہوئی تو آپ نے عسکری ادارے سے بھیک مانگی اور یہ ریکارڈ پرہے ، آپ نے کہا کہ نیوٹرل نہ رہنا یہ گنا ہ عظیم ہے ،آپ کا اپنا کردار کیا ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی طرف سے تحفہ ملے جس سے آپ کے گھر کاکچن چلایا، آپ نے اٹھارہ ،اٹھارہ کروڑ کی گھڑیاں بیچیں

،یہ لوگوں کو نام دیتے ہیں لیکن ان کے لئے توشہ خان سے بہتر کوئی اور نام نہیں ہو سکتا، جو تحفہ توشہ خانہ میںآیا گھر لے گئے ، کچھ اہلیہ کو دیدئیے اورکچھ عزیز و اقارب میں تقسیم کر دیا ۔باقی معاملات الگ ہیں،فارن فنڈنگ اور دیگر چوریاں اور ڈاکے کرپشن کے ایفل ٹاور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے ، خطرہ بیرونی سازش سے نہیں اندرونی سازش سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ کی دو مختلف پوزیشن ہیں اگر آپ حکومت میں ہوں تو قومی سلامتی کے ادارے کے سربراہ بہترین جمہوریت پسند ہیں بہترین جنرل ہیں حکمت عملی رکھنے والے جرنیل ہیں ، وہ آپ کی ہر مشکل میں مدد کرتے ہیں،

فیٹف میں مدد دی جاتی ہے لیکن جب تحریک عدم اعتماد آئی اور حکومت ختم ہو گئی تو پھر انہی سے شکوہ پیدا ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اداروں کی مداخلت کی بات کی گئی ،آپ کے پاس ایک ثبوت ہے کہ ہمیں کسی ایک ادارے کی حمایت حاصل ہے تو سامنے لائیں ، ہم آپ کو اس ثبوت پر جواب دیں گے۔ آپ کیس کا فیصلہ آنے پر مٹھائی بھی بانٹ لیتے ہیں اور پھر اس کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی چلے گئے ، پاکستان کو خطرہ بیرونی سازش سے نہیں اندرونی سازش سے ہے ۔بتایا جائے گھرانہ ڈاٹ کام کس کا پلیٹ فارم ہے اسے کس فنڈز میں پیسے دئیے گئے ہیں ،جنرل ہارون کا اس سے کیا تعلق ہے ،

ایکس سروس مین کے لوگ آپ کی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا کی تنخواہ پر ہیں ، بتایا جائے ارسلان خالد ڈیجیٹل میڈیا کے لئے کیسے کروڑں ، اربوں خرچ کرتا رہا ،گھرانہ ویب سائٹس کو آپ نے کروڑ روپے کیسے دئیے اس کا جواب بھی آپ کو دینا پڑے گا ،ریاست پاکستان کا پیسہ ہے آپ کے باپ کا پیسہ نہیں تھا، آپ نے سیاسی مخالفین کے لئے اربوں روپے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لگا دیا اور پھر اسے باہر کے ممالک کے ساتھ منسلک کر دیا ،آپ نے سب سے پہلے اداروں کے خلاف سازش کی ،

آپ جو کر رہے ہیں پاکستان کا برا کر رہے ہیں،پاکستان کی سیاست کا برا کر رہے ہیں، آئینی حدود میں رہ کر سیاست کرتے کوئی اعتراض نہیں تھا لیکن آپ نے سیاست کو گندا کیا ، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگائے ، سفارت کو گندا کیا ، وہ ممالک جن سے باہمی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں آپ نے الزام لگایا کہ یہ رجیم چینچ کی سازشیں کرتے رہے ہیں ،آپ کا صدر اس سفیر کو کیوں تعریفی اسناد دے رہا ہے ،اگر وہ سفارتکار سازش کا مرتکب تھا تو کس طرح اسناد تقسیم کی گئیں

۔سابقہ خاتون اول نے کہا کہ سیاسی مخالفین کو گندا کرو ، انہیںغداری کے ساتھ ٹیگ کرنا ہے، کیا آپ نے عوام کوبالکل بدھو سمجھ لیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ کون نہیں جانتا کہ آپ کے دور میں فرح گوگی کے ذریعے تھانے بکے ،یہاں پر ٹی کے پرائیویٹ سیکرٹری کروڑوں لیتے رہا ،اربوں روپے سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ سے نکل کر بزدار کی جیب میں گئے جو بذریعہ فرح گوگی بشریٰ بیگم تک پہنچے ، کیا یہ کرپشن عمران خان کی مرضی کے بغیر ہو سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close