شہباز حکومت کو جھٹکا، بڑی اتحادی جماعت نے علیحدگی کا اشارہ دے دیا

پشاور (پی این آئی) وفاقی حکومت کے لیے بڑا جھٹکا تیار ہو گیا ہے۔ شہباز حکومت کی اہم اتحادی جماعت اے این پی نے وفاقی حکومتی اتحاد سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایمل ولی خان کی زیرِ صدارت اے این پی کی مرکزی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں حکومتی اتحاد کے لیے کیے گئے وعدوں اور ان پر عمل درآمد سے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی تجویز دے دی۔

اس حوالے سے ایمل ولی خان نے حتمی فیصلوں کے لیے مرکزی قیادت کا اجلاس عیدالاضحیٰ کے بعد طلب کر لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این پی رہنماؤں نے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اختیار پارٹی سربراہ کو دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کو شکایت ہے کہ حکومت کی جانب سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہ ہو سکا۔ بتایا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی قیادت کو یہ شکایت بھی ہے کہ کسی بھی حکومتی فیصلے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا…..

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close