سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے اعزاز

اسلام آباد(پی این آئی)سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعزاز دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نواز دیا ہے۔آرمی چیف کو باہمی تعلقات کے فروغ کی کاوشوں کے اعتراف میں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔اس سلسلے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ لیا گیا۔جدہ ملاقات میں مشترکہ دل چسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close