اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے وائرل نوٹ کو جعلی قرار دے دیا، اصلی نوٹ کب آئے گا؟ کیسا ہو گا ؟

کراچی (پی این آئی) مملکت خداداد پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے 75 روپے مالیت کا ایک یادگاری نوٹ جاری کیا جانے والا ہے۔ گزشتہ چند روز سے 75 روپے کا ایک نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین اپنی آراء دے رہے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کا وائرل ڈیزائن جعلی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیے جانے والے 75 روپے کے نوٹ کے وائرل ڈیزائن کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ 17 جون کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے 75 روپے کے یادگاری نوٹ چھاپے جائیں گے۔ وفاقی وزارتِ خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا نوٹ چھاپنے سے آگاہ کیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close