کراچی (پی این آئی) ایم کیو ایم کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر خان غوری طویل جلا وطنی کے بعد جمعرات کی شام امریکا سے وطن واپسں پہنچ رہے ہیں۔ بابر خان غوری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ دو ہفتے قبل امریکہ سے دبئی پہنچے تھے جہاں قیام کے دوران انہوں نے اپنے خلاف کراچی میں درج دو مقدمات میں عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ بینا غوری کے ہمراہ امارات ایئر لائن کی پرواز ای کے 602 کے ذریعے جمعرات کی شام 6 بجے دبئی سے کراچی پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے میں بابر غوری کے خلاف منی لانڈرنگ کا بھی کیس درج ہے۔ سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری 2015 سے امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں مقیم رہے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں