راولپنڈی اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا، شمالی علاقوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد (پی این آئی) رات گئے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان، بھکر، پھالیہ، کمالیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ پشاور، کوہاٹ، شبقدر، مہمند، مالاکنڈ، سوات، بونیر اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے بعد شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ مختلف علاقوں میں گھروں میں سوئے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلے۔ رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد اور گہرائی 50.8 کلو میٹر تھی، پاکستان کے علاوہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close