دانیال عزیز چوہدری قوم کا اثاثہ ہیں، آرمی چیف ن لیگی رہنما کی عیادت کرنے پہنچ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما دانیال عزیز کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق دانیال عزیز کا سی ایم ایچ راولپنڈی میں علاج جاری ہے۔ اہلیہ دانیال عزیز کے مطابق دانیال عزیز کی حالت اب خطرے سے باہر ہے،سی ایم ایچ میں ان کا بہترین علاج ہورہا ہے۔رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز نے کہاکہ لوگوں کی دعاؤں سے دانیال عزیز کو نئی زندگی ملی ہے۔انہوںنے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز چودھری کی عیادت کی۔آرمی چیف نے ان کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز اور بیٹے میکال عزیز سے ملاقات کی ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہمارے ڈاکٹر پاک فوج کا ثاثہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے۔

دانیال عزیز چودھری قوم کا اثاثہ ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔ آرمی چیف نے ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ دانیال عزیز کے علاج میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close