کابل، گوردوارے میں دہماکہ، ہلاکتوں کا خدشہ، امدادی کارروائیاں جاری

کابل (پی این آئی) افغان دارالحکومت کابل کے ایک گوردوارے میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے کارتی پروان کے ایک گوردوارے میں آج ہفتے کی صبح ہوا۔ گوردوارے کے انتظامی عہدیدار گرنام سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کے وقت گوردوارے میں تقریباً30 افراد موجود تھے۔گرنام سنگھ کا کہنا ہے کہ مقامی حکام ہمیں گردوارے میں داخلےکی اجازت نہیں دے رہے اور ہمیں گردوارے کے اندر کی صورتحال سے متعلق کچھ علم نہیں ہے۔۔۔

کابل (پی این آئی) افغان دارالحکومت کابل کے ایک گوردوارے میں دھماکے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا کابل کے علاقے کارتی پروان کے ایک گوردوارے میں آج ہفتے کی صبح ہوا۔ گوردوارے کے انتظامی عہدیدار گرنام سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے کے وقت گوردوارے میں تقریباً 30 افراد موجود تھے۔گرنام سنگھ کا کہنا ہے کہ مقامی حکام ہمیں گردوارے میں داخلےکی اجازت نہیں دے رہے اور ہمیں گردوارے کے اندر کی صورتحال سے متعلق کچھ علم نہیں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close