پاکستان کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ایف اے ٹی ایف اجلاس سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

برلن (پی این آئی) پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کرلیے، فی الحال پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا تاہم اسے مزید کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیٹف ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور اسے گرے لسٹ سے نکالے گی۔فیٹف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے تمام شرائط پوری کردیں ، 34 اہداف حاصل کیے اور بہترین کارکردگی دکھائی، پاکستان کو اب مزیدکچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔صدرایف اےٹی ایف مارکس پلیئر نے کہا کہ فی الحال پاکستان کوگرےلسٹ سےنہیں نکالاجارہا۔

 

 

آن سائٹ جائزہ ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان کوگرےلسٹ سےنکالاجائے گا۔کورونا نے ایف اے ٹی ایف کے اہداف کو متاثر کیا، فیٹف کا وفد جلد کورونا کی صورت حال دیکھ کر پاکستان کا دورہ کرےگا، فیٹف ٹیم پاکستان کادورہ کرکےاقدامات کاجائزہ لے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دو سال میں پانچ بارانسداددہشت گردی کےاقدامات کا جائزہ لیا، پاکستان نےدہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے میں پیشرفت کی، پاکستان نےاقوام متحدہ کےاہداف حاصل کیے، رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close