اسلام آباد (پی این آئی) راولپنڈی اسلام آباد سمیت پاکستان کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے ملتان، فیصل آباد، ایبٹ آباد، سوات، مالا کنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ اور مردان میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ آتے ہی مختلف شہروں میں عوام کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور کاروباری مراکز سے کھلے علاقوں میں نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی زیرِ زمین گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کی سرحد تھی۔ فی الحال اس زلزلے سے ہونے والے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں