سستے تیل کی خریداری ، پاکستانی وفد روس پہنچ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سستے تیل کی تلاش کی مہم میں پاکستانی وفد روس پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی صنعت کاروں،تاجروں اورحکومتی نمائندوں کا وفدروس پہنچا ہے ، وفد سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک سمٹ میں شرکت کرے گا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اس اجلاس میں روسی صدر پوٹن بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کےمطابق یہ وفد پرائیویٹ پارٹیز کی سطح پرروس سے سستا تیل خریدنے کے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کرے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کئی بار یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے امریکا نے ان کیخلاف سازش کرکے انہیں حکومت سے نکالا ۔روس جو دنیا بھر میں سستی گیس اور تیل فراہم کررہا ہے یورپ کے کئی ممالک روس سے سستی گیس خرید رہے ہیں ۔بھارت بھی روس سے تقریبا 30فیصد سستا تیل خرید رہا ہے جبکہ سری لنکا نے بھی حال ہی میں روس سے تیل کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستانی وفد بھی روس اس لئے گیا ہے کہ

تاکہ وہ روس سے سستے تیل کے حوالے سے جائزہ لے سکے اور خریداری کا بندوبست کرسکے ۔ دوسری جانب روس نے سستا تیل بیچ کر 93 بلین ڈالر کمالئے۔ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات پر نظر رکھنے والے ادارے کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجود روس سے پیٹرول خریدنے والوں میں امریکی حلیف اور یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوکرین سے جنگ کے پہلے 100 دنوں کے دوران روس کی

پیٹرولیم مصنوعات ک برآمدات 93 ارب ڈالر تک رہی اور سب سے زیادہ پیٹرول یورپی یونین کے رکن ممالک نے خریدا۔امریکی دباو کے باوجود چین نے بھی بھاری مقدار میں پیٹرول روس سے خریدا ہے اسی طرح بھارت نے بھی روس سے سستے داموں پیٹرول درآمد کیا ہے جس پر امریکا نے بھارت کو تنبیہ بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں