وزیراعظم شہباز اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)احتساب عدالت میں شہبازشریف، حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس دوران شہباز شریف اور حمزہ شہبازکی لیگل ٹیم نے آج کی حاضری معافی کی درخواست دائرکی۔ تفصیلات کے مطابق حاضری معافی کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حمزہ شہباز بجٹ اجلاس میں مصروف ہیں اور شہباز شریف بھی مصروفیت کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکتے، اس لئے انہیں آج عدالت حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

بعدازاں احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں