پنجاب اسمبلی، 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب، عمران خان خود میدان میں آ گئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف فیصلے کی وجہ سے خالی ہونے والے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے پاکستان تحریک انصاف تاحال ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہیں کر سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیراعظم عمران خان نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے ہیں اور انہوں نے 20 حلقوں میں خود انتخابی مہم کی نگرانی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کا دورہ بھی کریں گے جبکہ پی ٹی آئی امیدواروں کا حتمی اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

یہ بات اہم ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے انحراف کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں جہاں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close