پنجاب کا وزیر خزانہ کون ہو گا؟ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ٹھن گئی

لاہور(پی این آئی)پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کا وزیر خزانہ کون ہو گا، اتحادی حکومت تاحال اس حوالے سے فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ دونوں ہی وزارت خزانہ کے خواہش مند ہیں، مسلم لیگ ن مجتبیٰ شجاع الرحمان کو وزیرخزانہ لانا چاہتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اپنا وزیر خزانہ لانے کی خواہش رکھتی ہے۔صوبائی وزیر عطا اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ پنجاب کا بجٹ لیگی وزیر خزانہ پیش کریں گے ،

وزیر خزانہ جو بھی ہوں گے وہ جلد حلف اٹھائیں گے۔ دوسری جانب چوہدری شجاعت کے دونوں صاحبزادوں نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اس مرتبہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آگے لے کر جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں