نیب دم دبا کر بھاگ گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا منی لانڈرنگ کیس میں عدالت میں بیان

لاہور (پی این آئی) منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں پیش ہو گئے ہیں۔ دوران سماعت وزیرِ اعظم شہباز شریف روسٹرم پر آ گئے، انہوں نے کہا کہ نیب وہاں سے بھی دم دبا کے بھاگ گیا ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جب میں نیب کے عقوبت خانے میں تھا اور وہاں سے جیل گیا تو ایف آئی اے والے 2 بار میرے پاس آئے، ایف آئی اے سے کہا کہ میں اپنے وکیل سے مشورہ کیے بغیر جواب نہیں دے سکتا، میں نے ایف آئی اے کو زبانی تمام حقائق بتا دیے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close