خود مختاری کے نتائج، اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو حکومت پاکستان کے اکاؤنٹس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے

کراچی (پی این آئی) وفاقی کابینہ نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری آج دے گی۔ جس کے بعد اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو حکومت پاکستان کے اکاؤنٹس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے فنانس ڈپارٹمنٹ نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری اکاؤنٹس بند کرکے رقم حکومت پاکستان کے ’’اکاؤنٹ نمبر ون‘‘ میں منتقل کردیں، رقم کی منتقلی 13 جون تک مکمل کرلی جائے۔

اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے مالیاتی ماہر ریحان عتیق نے کہا ہے کہ سنگل ٹریژری اکاؤنٹ آئی ایم ایف کی شرط رہی ہے، اس اقدام سے حکومت کی قرض لینے کی ضرورت کم ہوگی۔ مالیاتی ماہر نے کہا کہ سنگل ٹریژری اکاؤنٹ کی شرط 2008 سے ہے، سنگل ٹریژری اکاؤنٹ سے حکومت کے مالی وسائل کا انتظام بہتر ہوگا، تاہم اس سے مارکیٹ کی لکویڈٹی کم ہوگی اور ڈپازٹس ریٹ بڑھیں گے۔ مالیاتی ماہر ریحان عتیق کا کہنا ہے کہ بینکس اپنی لکویڈٹی بڑھانے کے لیے حکومت کو سیکیورٹیز فروخت کریں گے،

بینکوں کو اپنے ڈپازٹس بڑھانے کے لیے کارپوریٹ سیکٹر کے پاس جانا ہو گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں