ساڑھے تین گھنٹے کا وعدہ ہوا ہو گیا، 10 سے 12 گھنٹےلوڈ شیڈنگ جاری، عوام عذاب میں مبتلا

اسلام آ باد (آئی این پی ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ایک روز کمی کے بعد دوبارہ بڑھ گیا ۔پاورڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار530 میگاواٹ ہوگیا ہے۔ بجلی کی پیداوار 20 ہزار170میگاواٹ اور طلب 26 ہزار700 میگاواٹ رہی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پانی سے 4 ہزار320 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار254 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔آئی پی پیز کی مجموعی پیداوار 11 ہزار 797 میگاواٹ ہے۔

اس کیعلاوہ ونڈ پاورپلانٹس 1 ہزار257 میگاواٹ،سولر پلانٹس سے پیداوار 119میگاواٹ ، جوہری ایندھن سے 1 ہزار 236میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close