راولپنڈی (پی این آئی) ترجمان پاک فوج نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ شاہین صہبائی اور بعض دیگر افراد کے الزامات بےبنیاد پروپیگنڈا ہیں، شوکت ترین بھی الزامات کی تردید کرچکے ہیں، ادارے اور اس کی لیڈرشپ کیخلاف الزامات سفید جھوٹ اور قابل مذمت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین صہبائی اور بعض دیگر افراد کے الزامات بےبنیاد پروپیگنڈا ہیں، شوکت ترین بھی ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں، ادارے اور اس کی لیڈر شپ کیخلاف سفید جھوٹ قابل مذمت ہے، ادارے کیخلاف بد نیتی پر مبنی پروپیگنڈے کا مقصد مخصوص مفادات حاصل کرنا ہے، ادارہ پروپیگنڈے میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں