’شہباز اسپیڈ ‘سے عوام کو 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی شروع

اسلام آباد(پی این آئی) خیبرپختو نخوا میں شہباز اسپیڈ سے سستے آٹے کی فراہمی شروع کر دی گئی، عوام کو 40 روپے فی کلو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے،اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے عوام سے وعدہ پورا کر دکھایا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ وعدے کی تکمیل کے لئے 100 موبائل اسٹورز نے کام شروع کر دیا ہے، سستے آٹے کے لئے کے پی کو ایبٹ آباد،

پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ پورے خیبرپختونخوا میں پھیلایا جائے گا، ایبٹ آباد، پشاور زون میں 50 ہزار سے زیادہ آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد، پشاور زونز میں موبائل اسٹورز سے سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، ایبٹ آباد میں دو روز کے دوران 22 ہزار 70 سستے آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پشاور زون میں دو روز میں 23 ہزار 400 سے زائد سستے آٹے کے تھیلے فروخت ہوئے، 13 جون تک موبائل اسٹورز کی تعداد بڑھا کر 200 کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 9 جون تک آٹے کے عارضی سیل پوائنٹس بھی کام شروع کر دیں گے، 17 جون تک عارضی سیل پوائنٹس کی تعداد 500 کر دی جائے گی۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سستے آٹے کی فروخت کے مقامات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگی، 8 سال سے ان کے صوبے میں رکے ترقی کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close