آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے اوپیک نے اہم فیصلہ کر لیا

لندن (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی دنیا بھر میں بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک نے آئندہ ماہ جولائی میں تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافے پر اتفاق کر لیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تیل کی بڑھتی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اوپیک نے جولائی میں تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافے پر اتفاق کیا ہے۔ مغربی میڈیا کے حوالے سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوپیک نے آئندہ ماہ جولائی میں تیل کی پیداوار 6 لاکھ 48 ہزار بیرل یومیہ کرنے پر اتفاق کیا ہے اس سے قبل اوپیک نے پہلے ماہانہ پیداوار میں 4 لاکھ 32 ہزار بیرل اضافہ کیا تھا۔

یہ بات اہم ہے کہ اوپیک نے روس یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد ہی خبردار کر دیا تھا کہ روس پر موجودہ اور مستقبل کی پابندیاں تاریخ میں تیل کی سپلائی کے بدترین بحرانوں میں سے ایک کو جنم دے سکتی ہیں لیکن عالمی طاقتوں نے ان خدشات پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی تھی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close