اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سوات کے علاقے پتنئی میں آگ بجھانے کے لئے2 ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی درخواست پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 مل کر تحصیل بابوزئی کے پتنئی‘مینگورہ میں آگ بجھا رہے ہیں،
خشک موسم اور تیز ہوا کے سبب آگ کو مزید پھیلنے سے بچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز مانگے گئے تھے ۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی ضلعی انتظامیہ اور معاون اداروں کی درخواست فوری منظور کرتے ہوئے آگ بجھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آگ بجھانے کے لئے فضائی امداد فوری فراہم کی جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں