اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے آج پشاور سے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے عمران کے لیے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے ویڈیو بیان میں عمران خان کی گرفتاری کا اشارہ دیتے ہوئے کارکنوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ بابر اعوان کا دعویٰ ہے کہ بنی گالا کے علاقے میں پراسرار سرگرمیاں دیکھی گئی ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عمران خان نے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کر لیا، جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر غور اور مشاورت ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے لیے تحریک انصاف کے اجلاس میں اگلے لانگ مارچ پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی آمد کے پیش نظر بنی گالہ میں خصوصی سیکیورٹی تعینات کردی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں