اسلام آباد (پی این آئی) غریب عوام پر اب گیس بم گرا دیا گیا ہے۔ اوگرا کی طرف سے بتایا گیا ہے ث پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔ اوگرا نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کر دی۔ سوئی ناردرن کیلئے 45 فیصد اور سوئی سدرن کیلئے گیس 44 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت 1007 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ جمعرات کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ 7 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 60 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں