اسلام آباد (پی این آئی) راولپنڈی سے ن لیگ کے اہم رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اپنے استعفے میں حنیف عباسی نے اعتماد کیے جانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ بات اہم ہے کہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے حنیف عباسی کے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہونے کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی بنانے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔
گزشتہ ماہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کام سے روکنے کے حکم امتناع میں 2 جون تک توسیع کی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جب تک سزا ختم نہیں ہوتی تب تک یہ عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں