حریت پسند یاسین ملک کو بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید تنہائی میں منتقل کر دیا گیا

سری نگر (پی این آئی) عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد حریت پسند رہنما یاسین ملک کو بھارت کی بدنامِ زمانہ تہاڑ جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر کی خبریں دینے والے کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تہاڑ جیل کے حکام نے یاسین ملک کی والدہ اور بہن کو ملاقات سے روک دیا، جیل میں یاسین ملک کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہاڑ جیل میں یاسین ملک کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے،

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی یاسین ملک کو جیل کے علیحدہ سیل میں منتقل کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ بھارت یاسین ملک ذہنی تشدد کا نشانہ بنا کر نفسیاتی مریض بنانا چاہتا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ بھارتی عدالت نے 25 مئی کو حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں عمر قید سنائی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close