عمران خان کی ڈیڈ لائن رات 12 بجےختم، حکومت، عوام کو انتظار، آزاد ی مارچ کے دوسرے مرحلے کا انتظار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت وسماجی بہبود شازیہ عطامری نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے 28 ارب روپے کا پیکج کا رہی ہے جس سے ایک کروڑ چالیس لاکھ خاندان مستفید ہوں گے ،پچھلی حکومت نے بے نظیر بھٹو کے بعض میں ان نام ہٹا کر احساس پروگرام دیا جو کے قانونی طور پر غلط تھا اس پروگرام کی پرموشن پر 77 ملین روپے خرچ کر دیئے،سابق وزیراعظم اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں اور اسلحہ بردار جھتوں کو وفاق پر حملے کی ترغیب دے رہے ہیں ان کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے ،

ان کے دور میں بی ار ٹی،مالم جبہ،رنگ روڈ،ادوہات،فرح گوگی سکینڈل سامنے آیا،عمران خان عدم اعتماد کی تحریک کے دوران آصف علی زرداری سے این آر او مانگ رہا تھا،کے پی کے میں فارورڈ بلاک جلد سامنے آئے گا،عام۔انتخابات اگست 2023 میں ہوں گے،شاہ محمود قریشی اور قاسم سوری لانگ مارچ کو مقبوضہ کشمیر سے تشبیہہ دے رھے ھیں اس کی ہم۔مذمت کرتے ہیں انہوں نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا،یسین ملک کو سزا والے دن پی ٹی آئی نے دھرنا دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیاشازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم نے مستقبل میں زیادہ سے زیادہ سولر, ونڈ اور کول پلانٹس لگانے پر زور دیا ہیزیادہ ترجیح تھر, بلوچستان اور پنجاب کا جو کوئلہ ہے اسکو دی جائیگی ایک افسوسناک صورتحال پاکستان میں برپا کی جا رہی ہے پاکستان میں چار صوبوں, جی بی اور کشمیر سب کی مضبوطی وفاق کی مضبوطی ہیسابق وزیر اعظم انتشار کا ماحول پیدا کر رہے ہیں ملک کو فساد کی طرف لے جا رہے ہیں شازیہ مری نے کہا کہ عمران نیازی کو ہضم نہیں ہو رہا کہ انکی کرسی چلی گئی یہ قابل قبول نہیں کہ صوبے کے ریسورسز کو وفاق پر حملے کیلئے استمعال کریں عمران نیازی نے اپنے جتھوں کے ہمراہ اسلحہ لانے کا بھی اعتراف کیا ہیجہاں معیشت مشکلات, لوگوں کو دہشتگردی کا سامنا ہو وہاں اگر ایک سابق وزیر اعظم اسلحہ بردار لوگوں کو لانے کا اعتراف کرے تو یہ چھوٹی با ت نہیں پاکستان کے شہریوں کی ذمہ داری ہے آئین پر عملدرآمد کریں اگر ایک صوبے کا وزیر اعلی ملک کے وزیر اعظم کیلئے گھٹیا الفاظ استعمال کریں تو اسکی ہم مذمت کرتے ہیں عمران خان کہتے ہیں میری حکومت پر کرپشن الزام نہیں بی آرٹی, مالم جبہ, راولپنڈی رنگ روڈ, ادویات, گوگی سکینڈل آپ دیکھ لیں گوگی بچاؤ مہم چلائی جا رہی ہییہ ملک میں فساد برپا کر رہے ہیں

یہ لوگوں میں نفرت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں،عمران نیازی اس ملک کیلئے خطرہ ہیں عوام اس شخص کیساتھ نہیں نکلی مٹھی بھر لوگ اس شخص کیساتھ نکلیمیرا نام لیکر کہہ رہے تھے کہ میں باہر دورے پر ہوں یہ بھی ایک جھوٹ ہیایک پولیس افسر شہید ہوا وہ بھی کسی کا باپ تھا بیٹا تھا ایک افسر کے قتل کا جواز عمران نیازی نے یہ بنایا کہ ایک چور آیا تھا قتل کر دیا یہ کیا بات ہوئی آپ اس قتل سے بری الزمہ نہیں ہو سکتے احتجاج آپ کر سکتے ہیں مگر اسلحہ وفاق میں لاکر ماحول خراب کرنا قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ فورسز کو نشانہ بنایا گیاای سی سی میں اہم فیصلے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناگٰزیرتھااپنی حکومت کے اختتام کو دیکھتے ہوئے انہوں نے غلط فیصلے کییحکومت نے 28 ارب کا ریلیف پیکج بنایا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اثر غریب لوگوں پر پڑتا ہے ایک کروڑ چالیس لاکھ خاندان اس ریلیف پیکج میں کور ہوں گے 9 کروڑ آبادی کور ہوگی اس پیکج کا آغاز جون کے مہینے میں ہوگا چند دن میں اس پیکج کا بتا دیا جائے گا14 ملین میں سے 8 ملین لوگ بے نظیر انکم سپورٹ سے کور ہورہے ہیں جنہیں اضافی ریلیف 2 ہزار کا دیا جائے گا40 ہزار سے کم آمدن والوں کی بھی مدد کی جائیگی اس ریلیف پیکج کی منظوری آج کابینہ نے دی ہیہمیں ٹارگٹڈ سبسڈی لوگوں کو دینے کی ضرورت ہیجنرل سبسڈی میں غریب کیساتھ ساتھ ایلیٹ کلاس کو بھی فائدہ ہوتا ہے جون کے مہینے سے یہ رقم دی جائیگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے توانائی صورتحال کا جائزہ لیاشازیہ مری نے کہا کہ یہ لاڈلہ اب عدالتوں کو کہہ رہا ہے کہ میرے ساتھ احتجاج کرو شوباز گل, ندیم بابر امریکہ سے ذلفی بخاری یوکے سے پاکستان لائے گئیذلفی بخاری کو پوچھا گیا کہ پاکستان میں کونسی جگہ کی سیر کی جائے انکو یہ بھی پتہ نہ تھامعید یوسف امریکہ سے لائے گئے شازیہ مری نے کہا کہ سابقہ حکومت نے بہت ٹوپی ڈرامہ کیا ہم یہ نہیں کریں گے8 ملین لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں گزشتہ حکومت کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے بے نظیر کا نام ہٹانے کیلئے احساس کا نام استعمال کیااحساس تو ان میں ٹکے کا نہیں تھا ان کو شہید بے نظیر کے نام سے بغض تھاانہوں نے 77 ملین اس برانڈ کو پروموٹ کرنے کیلئے خرچ کیییہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تھا اور رہے گاجلد چولستان میں متاثرہ خاندانوں کو ریلیف پہنچانے پر ایفرٹ شروع کر رہے ہیںشازیہ مری نے کہا کہ استعفے دینے کے بعد مراعات کھا رہے ہیں اجلاسوں میں نہیں آرہے انکو شرم نہیں آتی یہ کیسے ہیں استعفیٰ دے دیتے ہیں سرکاری گاڑیاں گھر استعمال کر رہے ہیں راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ 6 جون تک استعفیٰ کی تصدیق کا وقت دیا ہیاگر استعفیٰ قبول ہوگیا تو ان سے گھر, لاجز کے فلیٹ اور گاڑیاں لے لی جائیں گی پھر انہیں تکلیف ہوگی شازیہ مری نے کہا کہ ایک شخص پہلے بھی اسلحہ خریدنے اور انتشار کا کہتا تھاآج وہ شخص کہاں ہیعمران خان فتنہ ہے اور فتنہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہیاس ملک میں پرامن احتجاج کو یقینی بنایا جائے گاکابینہ کی ایک کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وائلنس کے ان تمام معاملات کو دیکھی جلد کمیٹی کی رپورٹ کابینہ کی ساتھ شیئر کی جائیگی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپکے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں بلاول بھٹو نے ذمہ دارانہ وزیر خارجہ کا کردار ادا کیا وزیر خارجہ واپسی پر تفصیل۔سے اپنے دوروں سے آگاہ کریں گی آج رات 12 بجے عمران خان کی ڈیڈ لائن ختم ہورہی ہے ہم انتظار میں ہیں اب عمران خان پشاور رہنا اور سی ایم ہاؤس کے مزے لوٹنا چاہتے ہیں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی میں پی ٹی آئی کے جو دوست ناراض ہیں وہ جلد سامنے آئیں گیان لوگوں کو ہم یا کوئی اور لیڈ نہیں کر رہافیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بیک ڈور ایم این ایز ہماری منتیں کر رہے ہیں کہ ہمارے استعفیٰ منظور نہ کریں آج بھی اسد قیصر کابینہ ڈویڑن کی لینڈ کروزر استعمال کر رہے ہیں انکو صادق سنجرانی نے لینڈ کروزر دی ییعمران خان جب وزیر اعظم تھے اور وہ وزیر اعظم کی بھیگ مانگ رہے تھے احتساب اکبر آج کہاں ہیں چیک کریں وہ کس سے تنخواہ لے رہے ہیں جس دن یاسمین ملک کو عمر قید سزا مل رہی تھی اس دن دھرنا دے دیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close