وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کی سرکاری تعطیل بحال کرنے کی تجویز پر بڑافیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری ملازمین کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے ہفتہ کی سرکاری تعطیل بحال کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔موقر نامے نئی بات کے مطابق وزیر اعظم شہباز نے ہفتے کی چھٹی کے مطالبے کو رد کر دیا اور اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے اس معاملے پر سخت موقف کی وجہ سے ہفتہ کو عام تعطیل کا معاملہ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مثالی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی گزشتہ 75 برسوں سے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں،بھارت کو اگست 2019 کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے اور بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرکے تعلقات کو معمول پر لانے کی ذمہ داری اٹھانا ہوگی،سیاسی حل اور بات چیت پر یقین رکھتا ہوں،

پی ٹی آئی کو چارٹر آف اکانومی پر بات چیت کی دعوت دی ہے ۔ترکی کے 3 روزہ دورے سے قبل ترک خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور ترکی گزشتہ 75 برسوں سے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ تاریخی تعلقات مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور لسانی روابط پر مضبوطی سے قائم ہیں اور دونوں جانب سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close