نیپال کی نجی ائر لائن کےلاپتہ مسافر طیارے کا ملبہ مل گیا، بد قسمت طیارے میں سوار 22 میں سے کوئی بھی نہ بچ سکا

کھٹمنڈو (پی این آئی) گذشتہ روز لاپتہ ہونے والے نیپال کی نجی ایئرلائن کے طیارے کا ملبہ مل گیاہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں سوارتمام افراد ہلاک ہونے تصدیق ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بدقسمت طیارے کے ملبے سے ملنے والی کچھ لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ حکام کے مطابق نیپال کی نجی ائر لائن کےلاپتہ ہونے والے طیارے میں 22 افراد سوار تھے جن میں 19مسافر اورعملےکے3 ارکان شامل تھے۔

نیپال کےمیڈیاکی رپورٹس کے مطابق طیارے میں 13 نیپالی شہری، 4 بھارتی، 2 جرمن اور پائلٹ سمیت 3 افراد پر مشتمل عملہ موجود تھا۔ یہ بات اہم ہےکہ جو پوکھرا ایئرپورٹ سے پرواز کے 16 منٹ بعد نیپال کے شہر شیکھا پر 12835 فٹ کی بلندی پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کہ طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close