موٹر سائیکل سواروں کو سستا پٹرول، مفتاح اسماعیل نے یو ٹرن لے لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے کے بڑے اضافے کے بعد اب وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ اگلے مہینےکی پہلی تاریخ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھائیں، پٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں لگائیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے30 روپے لیوی اور17 فیصد جی ایس ٹی کا معاہدہ کیا، ابھی لیوی اور جی ایس ٹی بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تجویز تھی موٹرسائیکل سواروں کو ریلیف دیا جائے لیکن نہیں دیا، یہ درست ہے مڈل کلاس کے لیے مشکل حالات ہیں، ہمارا فوکس معاشی حالات کو درست کرنے پر ہے، 40 فیصد امیر ترین گھرانے پٹرول اور ڈیزل استعمال کرتے ہیں، غریب افراد کو امپاور کر رہے ہیں، اتنے پیسے نہیں ہیں کہ سب کو دے دیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ شوکت ترین کی 266 ارب روپےاکٹھا کرنےکی بات درست نہیں، ایک پیسہ بھی اکٹھا نہیں تھا، آئی ایم ایف سےمعاہدہ کیا تھا کہ پرائمری خسارہ 25 ارب تک ہوگا، انہوں نے پرائمری خسارہ 1332 ارب تک پہنچایا، جون تک 1332 ارب روپے کا پرائمری خسارے کا پروجیکشن ہے، یہ آسان ہوتا تو شوکت ترین ای سی سی سے پاس کروالیتے، کہیں سے بھی ڈیویڈنٹ ملتے ہیں تو میں کیوں منع کروں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں