عمران خان پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے سخت ناراض ہو گئے، دھرنا اچانک ملتوی کرنے کی اندرونی کہانی باہر آ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان آزادی مارچ کے دوران کارکنوں کو بڑی تعداد میں سڑکوں پر لانے میں ناکامی پر پارٹی کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے سخت ناراض ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی اندر کی کہانی سامنے لے آیا ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بغیر تیاری اور بغیر مشاورت کے 6 دن کی ڈیڈ لائن دی۔ پارٹی رہنماؤں نے بھی عمران خان کی حکمت عملی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے 26 مارچ کو لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو مطالبات تسلیم کرنے کے لئے 6 دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، حکومت 6 دن میں الیکشن کا اعلان کرے ورنہ وہ ملک بھر سے کارکنوں کو لے کر دوبارہ اسلام آباد آئیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close