پاکستان بھر میں آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے کا دیا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب میں بڑا اعلان

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا کہ انہوں نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو کہا ہے کہ پاکستان بھر میں آٹے کا 10کلو کا تھیلا 400 روپے کا دیا جائے، دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا لیکن یہ فیصلہ پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے ناگزیر تھا، سابق وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان نمایاں ترقی کررہا تھا، اس شخص کی ہٹ دھرمی اور دھرنے سے چین سے معاہدہ تاخیر کا شکار ہوا۔چینی صدراس وقت تاریخی معاہدہ کرنے پاکستان آرہے تھے،

اس شخص کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چینی صدرکا دورہ تاخیرکا شکارہوگیا تھا، عوام کے جان ومال کوتحفظ بنانا اولین ترجیح ہے۔تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئینی طریقے سے حکومت بدلی گئی اور دروازے کھولے گئے پھلانگے نہیں۔شہباز شریف نے عمران خان کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ آپ نے کیا ہم نے نہیں، عوام کو مہنگائی کی چکی میں آپ نے پیسہ ہم نے نہیں، ملک کو تاریخ کے بدترین قرض کے نیچے دفن کردیا،سب سے زیادہ کرپشن آپ کے دور میں ہوئی۔ ملک میں لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے آپ کے دور میں ہوئے، میری خدمات عوام کے سامنے ہیں، ہمارے سامنے صرف اور صرف ایک مقصد ہے، ہم مشکل فیصلہ کرنے کو تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی سانسیں بند ہوئے تو ذمہ دارآپ ہیں، ماضی میں بھی ہم نے مشکل حالات کا کامیابی سے سامنا کیا تھا، ہمارا ایک ہی مقصد وطن عزیز کو خوشحال اور قائد کا پاکستان بنانا ہے، انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں آئی ایم ایف سے معاہدہ آپ نے کیا، آئی ایم ایف کی سخت شرائط آپ نے مانی ہم نے نہیں، ملک کومعاشی دلدل میں آپ نے دھنسایا ہم نے نہیں۔ ہم نے حکومت نے سنبھالی تو مہنگائی عروج پر تھی، ڈالر 2018 میں 115 پر چھوڑ کرکے گئے تھے، سابق حکومت کے پونے چارسال میں ڈالر189 تک پہنچ گیا۔شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا لیکن یہ فیصلہ کیوں کیا یہ آپ کے سامنے لانا ضروری ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے ناگزیر تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close