شہباز شریف کا 28 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان،غریب گھرانوں کو 2 ہزار روپے دیے جائیں گے، وزیر اعظم کا قوم سے پہلا خطاب

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بوجھ سے بچانے کیلئے 28 ارب روپے کے فنڈ سے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ غریب ترین گھرانوں کو 2 ہزار روپے دیے جائیں گے ، آئندہ مالی سال کیلئے اس ریلیف پیکیج کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کے ریشوں میں نفرت کا زہر بھر دیا گیا ،

ایک شخص نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے سازش کی کہانی گڑھی، امریکا میں ہمارے سفیر نے بھی سازش کی کہانی کو یکسر مسترد کردیا، قومی سلامتی کمیٹی نے بھی دو مرتبہ سازش کی کہانی کو مسترد کیا، ایک شخص قومی تعلقات اور سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا، کسی ایک شخص کی ضد پر نہیں، آئینی طریقے سے حکومت بدلی گئی اور دروازے کھولے گئے پھلانگے نہیں۔ حکومت سنبھالنے کے بعد جمعہ کو ٹی وی اور ریڈیو پر قوم سے اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ قوم نے جس ذمہ داری کے لیے مجھے منتخب کیا وہ میرے لیے اعزاز ہے، وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں، اپنے قائد نوازشریف اور اتحادی جماعتوں کا شکرگزار ہوں، پاکستان کے عوام نے مطالبہ کیا کہ اس نااہل اور کرپٹ حکومت سے ان کی فوری جان چھڑائی جائے۔ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے عوام کی آواز پر لبیک کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ہر شعبہ تباہی کی داستان سنا رہا تھا، ایسی تباہی میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی جو چار سال میں ہوئی، یہی وجہ ہے کہ ہم نے پاکستان کو بچانے کا چیلنج قبول کیا،ملک کو بہتری کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے انتھک محنت درکار ہوگی، ہماری سیاست کے ریشوں میں نفرت کا زہر بھر دیا گیا۔ ایک شخص نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے سازش کی کہانی گڑھی، امریکا میں ہمارے سفیر نے بھی سازش کی کہانی کو یکسر مسترد کردیا، قومی سلامتی کمیٹی نے بھی دو مرتبہ سازش کی کہانی کو مسترد کیا، ایک شخص قومی تعلقات اور سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے، پاکستان آئین کے مطابق چلے گا کسی ایک کی ضد سے نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں