پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ ہوگئی ، کیا شرط عائد کر دی؟ بڑی خبر

ملتان(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نئے انتخابات کا اعلان کریں ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں، یہ کوئی فیصلہ مسلط کریں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حقیقی آزادی مارچ اورسیاسی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ کارکنوں کو کسی پروپیگنڈے کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پولیس اور رینجرز کا استعمال کیا گیا ، بے تحاشا شیلنگ کی گئی، ہمارے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا، معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ لاہورلبرٹی چوک اور کراچی میں توکوئی مارچ نہیں ہو رہا تھا، اندرون سندھ میں ظلم کی انتہا کی گئی، ان پرکس لیےدھاوابولا گیا، عمر کوٹ میں135ایف آئی آرز کاٹی گئیں،30بلاجوازگرفتاریاں ہوئیں، امپورٹڈحکومت نےعمر کوٹ میں 100زائد شیل فائر کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پرامن مارچ روکنے کیلئے ہر شہر، ہرسڑک ، ہر گلی بندکی گئی، انہوں نے پرامن شہریوں کوبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرکے عورتوں،بچوں پرتشددکیا۔رہنما پی ٹی آئی نے سوال کیا کہاں ہیں انسانی حقوق کی پاسداری کے علمبردار؟ کہاں ہیں آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے دعویدار؟ لوگوں میں شدید غم و غصہ تھا ،شہریوں میں اشتعال بڑھ رہا تھا، لوگ رکاوٹیں عبورکرتےہوئے آگے بڑھ رہے تھے، ہمارے کارکنان چاہتے تھے کہ ڈی چوک میں دھرنا دیا جائے۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اس امپورٹڈ حکومت نےریڈ زون میں فوج بلا لی، ایک طرف کارکنان اور شہریوں کا جنون اور جذبہ تھا، دوسری جانب اس فاشسٹ حکومت کا جبرو تشدد تھا،ان کا پلان تھاشہریوں کےساتھ خون کی ہولی کھیلی جائے اور مورد الزام ہمیں ٹھہرایا جائے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 5شہادتوں کا انہیں ہر حال میں حساب دینا ہو گا، ان حالات میں قیادت نے صبر،دانشمندی کا مظاہرہ کیا اور انہیں6دن کی مہلت دی۔وزیراعظم کی پیشکش پر انھوں نے کہا شہاز شریف دعوت دے رہے ہیں آئیں مذاکرات کریں، نئےانتخابات کااعلان کریں ہم مذاکرات کیلئےتیارہیں، یہ کوئی فیصلہ مسلط کریں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہو گا، ہم ہرشہرجائیں گےاوران کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close