شہباز حکومت نے نیب ملزم کو ہی چئیرمین نیب بنانے پر غور شروع کر دیا، تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرائم منسٹر نیب کے ملزم فواد حسن فواد کو ہی چیئرمین نیب بنانے کا سوچ رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مشتری ہوشیار باش، باادب باملاحظہ، ہوشیار کرائم منسٹر کٹھ پتلی اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے مشورہ کر رہے ہیں۔

فیاض چوہان نے مزید لکھا کہ نیب ملزم فواد حسن فواد کو چیئرمین نیب بنانے کا بھی سوچ رہے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے ریٹائرڈ جج کے بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کوچیئرمین نیب لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور ابتدائی طور پر فواد حسن فواد، نیب قمر الزماں اور بشیر میمن کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت شروع کردی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپوزیشن لیڈرراجا ریاض کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے چیئرمین نیب کےلیے مختلف ناموں پر غور کیا اور ابتدائی طور پر مذکورہ تین ناموں پر مشاورت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close