وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے ،ریلیف پیکج کا اعلان متوقع

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے۔نجی ٹی وی ذرائع کےمطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں ملک کی مشکل معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے جب کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حقائق پر بھی گفتگو کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے اور ان کی طرف سے ریلیف پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں