احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت سے مزاکرات کی تفصیل افشاء کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر ہمارے سر پر بندوق نہ رکھی جاتی تو شاید جلد الیکشن کا مطالبہ تسلیم کرلیتے۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے الیکشن ریفارمز پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ورکرز کو سڑکوں پر چھوڑ کر بنی گالا سونے چلے گئے۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close