کسی قسم کا احتجاج یا جلسہ غیر قانونی ہے،متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کر دیا گیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کو کسی قسم کے احتجاج یاجلسہ کرنے اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے روک دیا گیاہے۔ یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کی گئی

پریس ریلیز کے مطابق امارات کی ریاستوں میں مقیم پاکستانی شہریوں پر واضح کیاگیا ہے کہ مقامی قوانین کے مطابق یہاں کسی قسم کا احتجاج یا جلسہ غیر قانونی ہے مزید مطلع کیاگیاکہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور اس پر غیر متعلقہ سرگرمیاں بھی ممنوع ہیں تمام پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقامی قوانین کی پاسداری کریں اوراس طرح کی کسی بھی سرگرمی سے اجتناب کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close