وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے اہم خطاب کریں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب کے دوران سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے جب کہ وہ لانگ مارچ اور معاشی صورتحال پر بھی بات کریں گے۔دوسری جانب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close