پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے آزادی مارچ کو ناکام بنانے کیلئے ملک بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دوران ایک مکان کی چھت سے کی گئی فائرنگ سے کانسٹیبل شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار کمال احمد کو سینے پر گولی لگی، اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا کہ چھاپے کے دوران ساجد نا می شخص کے گھر کی چھت سے کسی نے فائر کیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close