اسلام آباد (آئی این پی)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطے میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی،جنرل قمرجاوید باجوہ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلدصحتیابی کے لئے دعا کی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور ولی عہد نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری شعبے میں تعاون کا جائزہ بھی لیا۔ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کی خیریت دریافت کرنے اور ان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں