دھرنے کی تاریخ آ گے کر دیں، عمران خان سے یاسین ملک کی اہلیہ کی ہاتھ جوڑ کر اپیل

اسلام آباد (پی این آئی) مقبوضہ کشمیر میں گرفتار کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ہاتھ جوڑ کر عمران خان سے اپنا دھرنا ایک، دو دن آگے بڑھانے کی اپیل کر دی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ میں، میری بیٹی اور عوام 25 مئی کو یاسین ملک کے پیار میں نکل رہے ہیں۔
مشعال ملک نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے دوست ہیں، اپنا دھرنا آگے بڑھادیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مشعال ملک کہا کہ جانتی ہوں اندرونی سیاست بہت ضروری ہے، مگر کشمیر عبادت ہے، آپ 25 تاریخ کے دن صرف کشمیر کے لیے نکلیں یاسین ملک کے لیے نکلیں۔ یاسین ملک کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک صرف کشمیر کا نہیں اس خطے کے امن اور آزادی کی علامت ہے، بھارتی عدالت انہیں اس دن قید یا موت کی سزا سنائے گی۔
مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ 8 سال ہوگئے ہیں میں نے اپنے شوہر کو نہیں دیکھا، آج یاسین ملک کی بیوی اور بیٹی اُس کے لیے تڑپ رہی ہیں۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک صرف کشمیر کا نہیں اس خطے کے امن اور آزادی کی علامت ہے، بھارتی عدالت انہیں اس دن قید یا موت کی سزا سنائے گی۔

مشعال ملک نے یہ بھی کہا کہ 8 سال ہوگئے ہیں میں نے اپنے شوہر کو نہیں دیکھا، آج یاسین ملک کی بیوی اور بیٹی اُس کے لیے تڑپ رہی ہیں۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنی اندرونی سیاست دو دن کے بعد کرلیں، اگر آپ کو دھرنے کی کال دینی ہی ہے تو کفن باندھ کر نکلیں، یاسین ملک کے لیے نکلیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close