لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں، ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ان کا کہنا تھاکہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شیریں مزاری کوگرفتارکرنے والے اینٹی کرپشن عملےکیخلاف تحقیقات ہونی چاہیئیں۔ان کا کہنا تھاکہ تفتیش اورتحقیقات میں گرفتاری ناگزیرہے تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا، شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن بحیثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام پریقین رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز کے بارے میں بیہودہ زبان کی مذمت کرتےہیں مگر انتقام ہماراشیوہ نہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی شیریں مزاری کو اینٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑاکر رہا کیا جائے۔خیال رہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر کو اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود سے گرفتار کیا جہاں سے انہیں پولیس ڈی جی خان لیکر روانہ ہوگئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں