نیو یارک (پی این آئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو گزشتہ روز امریکہ پہنچے جہاں ان کی ملاقات امریکی سیکرٹری سٹیٹ انٹونی بلنکن سے ہوئی جہاں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق پاکستان کو معیشت کی تعمیر نو کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ امریکہ خوشحال اور مستحکم پاکستان کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری
، تجارتی مواقع بڑھانے کے طریقوں پر دو طرفہ طور پر کام جاری رکھے گا۔ پاکستان کے ساتھ جاری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مذاکرات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں آئی ایم ایف ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان ا ور آئی ایم ایف ایک توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کے معاہدے پر دستخط کرنے کیلئے (آج) دوبارہ مذاکرات شروع کرینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں