عمران کابینہ کے 9 وزراء سرکاری رہائش گاہوں پر تاحال قابض اسٹیٹ آفس نے ضلعی انتظامیہ کی مدد طلب کر لی

اسلام آباد (آئی این پی)منسٹر کالونی میں رہائش گاہیں خالی کرنے کا معاملہ،سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے 9 سابق وزرا نے منسٹر کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں پر تاحال قابض ہیں،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکاری گاڑیاں اور ملازمین کی واپسی کے لیے حتمی نوٹس جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق منسٹر کالونی میں رہائش گاہیں خالی کرنے کا معاملے پر حکومت سر گرم ہو چکی ہے سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے 9 سابق وزرا نے منسٹر کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں پر تاحال قابض ہیں۔منسٹر کالونی کی سرکاری رہائش گاہوں پر فواد چودھری، حماد اظہر، نور الحق قادری، پرویزخٹک،زبیدہ جلال،فہمیدہ مرزا اور عثمان ڈار ابھی تک قابض ہیں، ذرائع کے مطابق سابق وزرا نے ازخود سرکاری رہائش گاہیں خالی نہ کیں تو آپریشن کیا جائے گا، حکومتی ذرائع کے مطابق سابق سپیکر اسد قیصر نے سپیکر ہاس خالی کردیا،سپیکر راجہ پرویز اشرف بیرون ملک دورے سے واپسی پر سپیکر ہاؤس میں منتقل ہوجائینگے، ذرائع کے مطابق سابق سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی دو سرکاری گاڑیاں اور 8 ملازمین ابھی تک واپس نہیں کیے، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سرکاری گاڑیاں اور ملازمین کی واپسی کے لیے حتمی نوٹس جاری کر دیا، دوسری جانب سٹیٹ آفس نے ضلعی انتظامیہ سے بھی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرانے کے لیے مدد مانگ لی ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close