عمران خان کی جان کو خطرہ، اسلام آباد پولیس، ایف سی، کے پی پولیس کے کتنے جوان تعینات کر دیئے گئے؟

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے فورسز کی تعیناتی کے لیے حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے واضح احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے مختلف تھریٹس کی روشنی میں تھریٹ اسسمنٹ نے دو اجلاس کیے جس پر ان کی سیکیورٹی بڑھانے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔

فیصلے کے مطابق بنی گالہ ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے پولیس اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں اسلام آباد پولیس کے 22 ، ایف سی کے 72 ، کے پی پولیس کے36، جی بی پولیس کے 6 اہلکار متعلقہ حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی کیلئے دیئے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26، عسکری سیکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالہ ہاؤس پر مامور ہیں، جبکہ دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور 23 اہلکار ہوتے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ رینجرر کی ایک گاڑی اور 5 اہلکار بھی ہوتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close