امریکی ریاست نیویارک میں فائرنگ، 10 ہلاک، حملہ آور پکڑا گیا، شناخت سامنے آ گئی

بفیلو (پی این آئی) بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے شہریوں بفیلو میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپرمارکیٹ میں کی گئی۔ اس حوالے سے میڈیا کا کہنا ہے کہ سپرمارکیٹ میں کی گئی اندھادھند فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور فوجی یونیفارم میں تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ حملہ آور خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دے رہا تھا، یہ بات انتہائی خوفناک ہے کہ ملزم نےحملے کا واقعہ سوشل میڈیا پر براہ راست نشر بھی کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close