بیرون ملک میری جان لینے کی سازش تیار ہوئی ، ایک ویڈیو ریکارڈ کروادی ہے جس میں تمام کرداروں کے نام لئے ہیں، عمران خان کا سیالکوٹ جلسے میں تہلکہ خیز انکشاف

سیالکوٹ (پی این آئی) سیالکوٹ(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے جان سے مار دینے کی سازش تیار کی جارہی ہے اس لیے میں نے ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کرا کے محفوظ جگہ پر رکھ دی ہے اور اگر مجھے کچھ ہوا تو ویڈیو عوام کے سامنے آئے گی جس میں سازش کرنے والے تمام افراد کے نام ہوں گے۔

 

سیالکوٹ میں عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ساڑھے 3 سال میں پوری کوشش کی جو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے تھے انہیں سزا دوں۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ مجھے کچھ ہوا تو عوام کو پتا چل جائے کہ کون کون لوگ میرے خلاف سازش کررہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف بند کمروں میں ملک سے باہر اور اندر سازش ہورہی ہے، چند دن پہلے مجھے علم ہوچکا ہے سازش ہورہی ہے کہ میری جان لے لی جائے گی، میں نے ویڈیو میں پلاننگ کرنے والے سب کے نام لیے ہیں، انہوں نے سمجھا ہے کہ میں ان کے راہ میں رکاوٹ ہوں اس لیے ہٹانا چاہتے ہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جنہوں نے انصاف کرنا تھا وہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے، اگر ہم ہم سب ایک قوم بن کر نہیں نکلے تو ہمارے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوگا اس لیے اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے گرمی اور راستوں کی ساری رکاوٹیں نظر انداز کرکے پہنچیں۔

 

انہوں نے عدلیہ کو مخاطب کرکے کہا کہ میں بڑی عاجزی سے ایک سوال کرتا ہوں کہ آپ نے رات 12 بجے عدالت کھول دیں لیکن اربوں روپے کرپشن کرنے والوں کے لیے عدالتوں کے دروازے کیوں نہیں کھولے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close