نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا گیا

لندن (پی این آئی) مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف عنقریب پاکستان میں ہوں گے اور ن لیگ جلد فرنٹ فٹ پر کھیلتی نظر آئے گی۔ لندن میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں افراتفری اور نفرت پھیلانے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس 5 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔

اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف، خواجہ آصف، راناثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار اور خاقان عباسی بھی شریک تھے۔ اس موقع پر موجود میڈیا کے سوال پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مشاورتی اجلاس کے حوالے سے عنقریب مزید بات کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close