اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں، آزاد کشمیر حکومت نے محکمہ تعلیم کے افسروں اور اساتذہ کو آخری موقع دیدیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر حکومت نے شرح خواندگی میں اضافے، معیار تعلیم میں بہتری اور سرکاری تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بڑھانےکیلئے محکمہ تعلیم کے افسروں ،اساتذہ اور اہلکاروں کو اپنے بچے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بجائے سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرنےکا آخری موقع دیاہے ۔

آزادکشمیر کے سیکرٹری تعلیم ایلیمنٹری وسیکنڈری کی جانب سے محکمہ تعلیم کے تمام انتظامی عہدوں پر تعینات آفیسران کو حکومتی پالیسی پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی ہے حکومت آزادکشمیر نے اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل نہ کرنے والے محکمہ تعلیم کے افسروںاہلکاروں اور اساتذہ کے خلاف تادیبی کارروائی کافیصلہ کیاہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close